حیدرآباد:تاجر کو شادی کے نام پر 11کروڑروپئے کا دھوکہ، شاطر نقلی آئی پی ایس عہدیدار گرفتار

حیدرآباد24فروری خود کو آئی پی ایس عہدیدار ظاہر کرتے ہوئے شادی کے نام پر ایک شاطر خاتون نے ایک تاجر کو 11کروڑروپئے کا دھوکہ دیا۔یہ واقعہ شہر حیدرآباد کے باچوپلی پولیس اسٹیشن کے حدود میں پیش آیا۔پولیس نے بتایاکہ شروتی نامی اس شاطر خاتون نے خود کو آئی پی ایس عہدیدار ظاہر کیا اور ویراریڈی نامی تاجر سے شادی کا وعدہ کیا اور اس کے پاس سے کئی مرحلوں میں 11کروڑروپئے کی رقم حاصل کرلی۔چند دن پہلے اس تاجر کو اس شاطر کے نقلی آئی پی ایس عہدیدار ہونے کا علم ہوا جس پر وہ اس دھوکہ دہی کی شکایت کے ساتھ پولیس سے رجوع ہوا۔باچوپلی پولیس نے اس خصوص میں ایک معاملہ درج کرتے ہوئے اس نقلی آئی پی ایس عہدیدارکے ساتھ ساتھ اس کے مزید تین ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔پولیس نے ان کے قبضہ سے 6کروڑ روپئے مالیت کی اشیا،کریڈٹ کارڈس،ڈیبٹ کارڈس،کار اور دیگر اشیا کو ضبط کیاگیا۔

(یواین آئی)