مہنگائی کی مخالفت میں کانگریس کا بائیکاٹ

بھوپال، 24 فروری  مدھیہ پردیش اسمبلی میں آج اہم اپوزشین پارٹی کانگریس نے پٹرولیم اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کی مخالفت میں ایوان کا بائیکاٹ کیا۔
وقفہ صفر کے دوران کانگریس کے کنال چودھری نے یہ معاملہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ پٹرول-ڈیزل کی قیمتیں مسلسل بڑھ رہی ہیں۔ مرکز اور ریاستی حکومت اس پر کنٹرول پانے میں ناکام ہیں۔
کانگریس کے دیگر اراکین بھی اسی بابت ایک ساتھ بولنے لگے۔ اس درمیان سجن سنگھ ورما کے اعلان پر کانگریس کے تمام اراکین اسمبلی نے بائیکاٹ کر دیا۔

(یو این آئی)