ہاتھیوں کے جھنڈ کے حملے سے تین لوگوں کی موت

سیدھی،23 فروری  مدھیہ پردیش کے سیدھی ضلع کے پوڑی تھانہ علاقے میں جنگلی ہاتھیوں کے جھنڈ کے حملے سے ایک ہی کنبے کے تین لوگوں کی موت ہوگئی ہے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق کل رات ہاتھیوں کے اس حملے میں ہیکی گاؤں کے گورے لال یادو (60) اور ان کے دو پتے رام پال یادو (10) ،رام پرتاپ یادو (07) کی موت ہوگئی۔ واقعہ کے سلسلے میں فاریسٹ ڈیویژن افسر پوڑی کویتا راوت نے بتایا کہ ہاتھیوں کا یہ جھنڈ چھتیس گڑھ سے پوڑی فاریسٹ ڈیویژن میں نومبر سے آئے ہوئے تھے۔ جو کل رات مڈواس بفر زون کے پوڑی فاریسٹ ڈیویژن سے لگے گرام پنچایت کھیری کے ہیکی گاؤں پہنچ گئے۔
وہاں ایک ہی کنبے کے تین لوگوں کو کچل کر مار ڈالا۔واقعہ سے مشتعل مقامی لوگوں نے جائے وقوع سے پانچ سو میٹر دور کوٹہ تراہے پر آج چکا جام کردیا۔ واقعہ کی اطلاع پر ایس ڈی ایم کسمی آر کے سنہا پولیس فورس کے ساتھ چکا جام کے جگہ پہنچے،جہاں لوگوں کو سمجھایا ،جس کے بعد چکا جام ختم کرایا گیا۔

(یواین آئی)