سی بی آئی سیاسی دبا ؤکے بغیر کام کررہی ہے: دلیپ گھوش

کلکتہ23فروری :  ترنمو ل کانگریس کے سینئر لیڈران بشمول وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی کے بھتیجے و ممبر پارلیمنٹ ابھشیک بنرجی کی اہلیہ کے خلاف مرکزی جانچ ایجنسیوں کی کارروائیوں پر اٹھ رہے سوالات پر صفائی پیش کرتے ہوئے بنگال بی جے پی کے صدر دلیپ گھوش نے کہا کہ اس کے پیچھے کوئی سیاسی مقاصد نہیں ہیں ۔جانچ ایجنسیاں شواہد کی بنیاد پر آگے بڑھ رہی ہیں ۔
دلیپ گھوش نے کہا کہ اگر کچھ غلط نہیں کیا ہے تو جن لوگوں کے خلاف نوٹس جاری کیے گئے ہیں وہ آگے آئیں اور حقائق کو سامنے پیش کریں ۔جانچ ایجنسی نے انہیں شواہد اور ثبوت کی بنیاد پر ان لوگوں کو جمع کیا ہے ۔اس میں سیاسی ایجنڈے کو تلاش کرنا مناسب نہیں ہے ۔ہاں یہ بات صحیح ہے کہ انتخابات کے وقت قریب ہے اور اسی وقت اس جانچ میں تیزی آئی ہے اس لئے اس جانچ کو صرف انتخابات کی وج سے نہیں روکا جاسکتا ہے۔اس معاملے میں جو لوگ ملوث ہیں انہیں بخشا نہیں جانا چاہیے۔
خیال رہے کہ سی بی آئی ابھیشک بنرجی کی اہلیہ روجربنرجی سے پوچھ تاچھ کررہی ہے۔ترنمول کانگریس نے کہا کہ یہ تمام کارروائیاں صرف اور صرف انتخابات کے پیش نظر کئے جارہے ہیں ۔

(یواین آئی)