سپریم کورٹ نے کیرتی کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی

نئی دہلی، 22فروری  سپریم کورٹ نے سابق مرکزی وزیر پی چدمبرم کے رکن پارلیمان بیٹے کارتی چدمبرم کو کچھ شرائط کے ساتھ بیرون ملک جانے کی اجازت پیر کو دے دی جج اشوک بھوشن اور جج آر سبھاش ریڈی کی بنچ نے جونیئر چدمبرم کو دو کروڑ روپے جمع کرنے کی شرط پر بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

بنچ نے لوک سبھا کے رکن پارلیمان کیرتی چدمبرم کو ہدایت دی کہ وہ اپنا غیرملکی دورہ کی مکمل تفصیلات اسے دستیاب کرائیں۔ انہیں یہ بھی بتانے کو کہا گیا ہے کہ وہ بیرون ملک میں کہاں کہاں رکیں گے۔ عدالت نے انہیں یہ اجازت چھ مہینے کے لئے دی ہے۔

عرضی گزار کی طرف سے پیش کپل سبل نے عدالت سے درخواست کی کہ مذکورہ رقم کو سود دینے والے اکاونٹ میں جمع کرانے کی اجازت دی جانی چاہئے۔ اس بنچ نے رضامندی ظاہر کرتے ہوے کہا کو وہ نیشنلائزڈ بینک میں رقم جمع کرانے کی ہدایت دے گی۔ خیال رہے کہ کارتی چدمبرم ایئرسیل۔ میکسس سودے اور آئی این ایکس میڈیا غیرملکی سرمایہ کاری معاملے میں ضمانت پر جیل سے باہر ہیں۔

(یو این آئی)