معاشرہ میں پھیلی سماجی برائیوں کے خاتمہ کیلئے اصلاح معاشرہ پروگرام کاانعقاد وقت کااہم تقاضہ جمعیت علماء گڈا

گڈا/بھاگلپور20فروری(مناظرحسین)
معاشرہ میں تیزی کے ساتھ پھیل رہی برائیوں کے خاتمہ وصالح معاشرہ کی تشکیل کیلئے جانشین شیخ الاسلام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صدرجمعیت علماء ہند واستاذحدیث دارالعلوم دیوبند کی ہدایت پر گزشتہ روز دارلعلوم رحمانیہ رحمانی نگر موہن پور، گڈا میں اراکین جمعیت علماء ضلع گڈا کی ایک اہم نششت زیر صدارت حضرت مولانا محمد ادریس صاحب مظاہر ی صدر جمعیت علماء گڈا منعقد ہوئی جس میں ضلع کے مختلف دیہی وشہری حلقوں میں 22فروری سے پروگرام شروع ہوگااور7مارچ کواختتام پزیر ہوگا جس کی تفصیلات مندرجہ ذیل ہیں ۱ کھٹہری جامع مسجد؛22فروری بروز پیر بعد نماز مغرب زیر نگرانی جناب مولانا احمد علی صاحب؛ 2مسجدحسان کیواں 24فروری بروز بدھ بعد نماز مغرب زیر نگرانی مولانا محمد ادریس صاحب مظاہری 3دارلعلوم مہگاواں کیچوا چوک مسجد 27فروری بروز ہفتہ بعد نماز
مغرب زیر نگرانی مولانا محمد ابراہیم صاحب4منڈروکرما28فروری بروز اتوار بعد نماز مغرب زیر نگرانی مولانا محمد ثمیرالدین صاحب 5جامع مسجد موہن پور، 28فروری بروز اتوار بعد نماز مغرب زیر نگرانی مولانا محمد عبد الستار صاحب 6مرغابنی جامع مسجد 1مارچ بروز پیر بعد نماز ظہر زیر نگرانی جناب قاری محمد مشتاق صاحب 7تالجھاری جامع مسجد 1مارچ بعد نماز مغرب زیر نگرانی مولانا مجیب الرحمٰن قاسمی 8رانیڈیہ جامع مسجد 2مارچ بروز منگل بعد نماز ظہر زیرنگرانی مولانا محمد یاسین صاحب 9شہرگڈاچھوٹی مسجد بعد نماز مغرب زیر نگرانی مفتی محمد زاہد صاحب قاسمی 10جامع مسجد سین پور 3مارچ بروز بدھ بعد نماز مغرب زیر نگرانی مولانا محمد نعمان صاحب 11دوگاچھی جامع مسجد 7مارچ بروز اتوار بعد نماز مغرب زیر نگرانی مولانا محمد عرفان صاحب؛ اخیرمیں صدرمجلس کی دعاپرمجلس کااختتام پزیرہوا