نوجوانوں کے بہتر مستقبل کےلئے کاروبار کو فروغ دیا جائے: مشر

جےپور،18 فروری  راجستھان کے گورنر کلراج مشر نے کہا ہے کہ نوجوانوں کے بہتر مستقبل کےلئے ریاست میں کاروبار کو فروغ دینے کے ساتھ ہی روزگار کے نئے شعبوں کی تلاش کرنے کی ضرورت ہے۔
مسٹرمشر جمعرات کو جےپوریا انسٹی ٹیوٹ آف میجنمنٹ کی آٹھویں انٹرنیشنل ’یوتھ 2025‘ کے آن لائن افتتاح کے بعد خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے مقامی وسائل کے مکمل استعمال سے بڑی ،درمیانی اور چھوٹی صنعتوں کو فروغ دئے جانے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہی ترقی طویل مدتی رہ سکتا ہے جس میں قدرت کے زیادہ سے زیادہ استحصال کے بجائے تحفظ کی سوچ کے ساتھ کام کیا جائے۔
انہوں نے نوجوانوں کو ملک کے قدرتی اثاثے کے تحفظ کی سوچ رکھتے ہوئے تجارتی ترقی کے جدید خیالات پر زیادہ سے زیادہ توجہ دینے پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ تجارت میں بہتر نظام سے اس کی کامیابی یقینی ہوتی ہے ۔اسی طرح قدرتی وسائل کے مکمل تحفظ کے ساتھ مقامی وسائل کے تجارتی استعمال کا مکمل انتظام اگر کیا جاتا ہے تو صنعتی ترقی کے بہتر کل کی تعمیر کی جاسکتی ہے۔
گورنر نے ’آتم نربھر بھارت‘ کےلئے کاروبار اور جدت کو فروغ دیتے ہوئے کہا کہ اعلی ترین ٹیکنولوجیز کو اپنانے کے ساتھ ہی ملک کے چھوٹے اور درمیانی صنعتوں کی ترقی کو سبھی سطحوں پر یقینی بنایا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے اور درمیانی صنعتیں کسی بھی ملک کی معیشت کی ریڑھ ہوتےہیں،ان پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ ہی ان سے متعلقہ مصنوعات کی عالمی مارکیٹنگ پر بھی توجہ دی جائے۔اس کےلئے تجارتی عالمی تنظیموں میں شروع سے ہی ٹیچنگ لرننگ کا نظام ہونا چاہئے۔(یواین آئی)