بہار اسمبلی بجٹ سیشن کل سے ، ہنگامہ خیز رہنے کے آثار

پٹنہ 18 فروری  کورونا کے خطرات کے مابین جمعہ سے شرو ع ہورہے بہار اسمبلی کے بجٹ سیشن کے ہنگامہ خیز رہنے کے آثار ہیں۔
24 مارچ تک چلنے والے اس سیشن کے دوران کل 22 اجلاس ہوںگے ۔سیشن کے پہلے دن گورنر کا خطبہ ہو گا۔ اسی دن معاشی سروے پیش ہوگا۔ 22 فروری کو ریاستی حکومت بجٹ پیش کرے گی ۔ وزیراعلیٰ نتیش کمار کی قیات میں بنی قومی جمہوری اتحاد ( این ڈی اے ) کی نئی حکومت کا یہ پہلا بجٹ ہوگا ۔ جسے ایوان میں پہلی بار نائب وزیراعلیٰ تارکشور پر ساد پیش کریںگے ۔ آٹھ سے سولہ 16 مارچ تک بجٹ پر بحث ومباحثہ اور ووٹنگ ہوگی ۔
اسمبلی کے بجٹ سیشن کے ہنگامہ خیز رہنے کے آثار ہیں۔ اس سیشن کے دوران اپوزیشن کسانوں کے مسئلے کے ساتھ ہی مہنگائی بالخصوص پٹرول ، ڈیژل اور رسوئی گیس کی قیمتوں میں اضافہ ، بدعنوانی اور کورونا کی مبینہ فرضی جانچ کے سوال پر حکومت کو گھیرنے کی کوشش کرے گی ۔

( یواین آئی )