پولٹری فارم کا رجسٹریشن کروانا ضروری

بھوپال، 17 فروری  مدھیہ پردیش میں پولٹری فارم کو منظم اور فروغ دینے کے مقصد سے پولٹری فارمنگ کرنے والے کسانوں اور مویشی پروروں کو محکمہ مویشی پروری میں رجسٹریشن کروانا ضروری کر دیا گیا ہے۔
سرکاری اطلاعات کے مطابق، محکمہ برائے مویشی پروری نے پولٹری صنعت کو تحفظ فراہم کرنے اور مختلف سرگرمیوں کو ہموار کرنے کے لیے اس وقت قائم شدہ اور پولٹری زون کی نئی ہیچری کا رجسٹریشن شروع کردیا ہے جس سے پولٹری کی تعداد کا درست جائزہ لیا جا سکے گا۔ سیکٹر ہیچری اس کی مدد سے مستقبل میں فائدہ مند پالیسیوں کے عزم کو مزید محفوظ بنایا جائے گا۔
کسانوں اور مویشی پروروں کو محکمہ مویشی پروری میں رجسٹریشن کے لیے تجویز کردہ شکل میں درخواست کرنا ہوگا اور متعینہ رجسٹریشن فیس جمع کرنا ہوگا۔ تجویز کردہ شکل کی درخواست علاقائی جانوروں کے اسپتالوں میں مہیا ہے۔ 500 سے 1000 تک کسی طرح کے پرندوں کی استعداد والے فارم کو 100 روپیے، 1000 سے 5000 کے پرندوں کی استعداد والے فارم کو 200 روپیے، 5000 سے 10000 تک کے پرندوں کی استعداد والے فارم کو 500 روپیے اور 10000 سے زیادہ کسی بھی طرح کے پرندوں کی استعداد والے فارم کو 1000 روپیے رجسٹریشن چارج دینا ہوگا۔ شروع میں پانچ سالوں کے لیے رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ جاری کیا جائے گا جس کا ہر تین سال میں تجدید کروانا ہوگی۔

(یو این آئی)