ملک میں ریلوے کے سو سال پرانےپل کی تعداد 34665

نئی دہلی،12 فروری  ملک میں 34،665 ریلوے پل سو سال پرانے ہیں جن کا باقاعدگی سے سروے اور نگرانی کی جاتی ہے۔
جمعہ کو ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک سوال کے جواب میں ریلوے کے وزیر پیوش گوئل نے کہا کہ ریلوے کے پاس ایک لاکھ سے زیادہ پل ہیں جن کا باقاعدگی سے سروے کیا جاتا ہے اور ان کے معیار اور رکھ رکھاؤ کی دیکھ بھال کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چھ برسوں سے ریلوے میں سیکورٹی پر زیادہ توجہ دی جارہی ہے اور پچھلے 22 ماہ کے دوران ریلوے حادثات میں کسی مسافر کی موت نہیں ہوئی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریلوے بورڈ کی تشکیل نو کی گئی ہے اور پہلی بار ڈائریکٹر جنرل سیکیورٹی کا عہدہ تشکیل دیا گیا ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ مون سون سے قبل پلوں کا معائنہ کیا جاتا ہے۔

(یواین آئی)