دہلی میں اگلے کچھ دنوں میں گھنے کہرے کاامکان

 نئی دہلی 12 فروری  قومی راجدھانی میں آنے والے دنوں میں گھنا کہرا چھائے رہنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ دہلی میں جمعہ کو کم ازکم درجہ حرارت 10.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جو کہ معمول سے ایک ڈگری زیادہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26.1 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا جس سے دہلی والوں کو ٹھنڈ سے راحت ملی۔ محکمہ نے اس کے علاوہ آنے والوں دنوں میں درمیانہ سے گھنا کہرا چھائے جانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ دوسری جانب دہلی میں ہواکا معیار انتہائی خراب زمرے میں ہے جیساکہ اندازہ ظاہر کیا گیا تھا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اگلے دودنوں کے دوران دہلی میں ایئر کوالٹی انڈیکس انتہائی خراب رہے گا جبکہ 15 فروری کے بعد اس میں بہتری کی توقع ہے۔(یواین آئی)