معمر خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل

 ستنا، 11 فروری  مدھیہ پردیش میں ضلع ستنا کے کوتوالی تھانہ علاقہ کے تحت ڈالی بابا محلے میں نامعلوم شخص نے ایک عمر رسیدہ خاتون کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔ پولس ذرائع نے آج بتایا کہ تھانہ کوتوالی کے ڈالی بابا محلہ کی رہنے والی جنک دولاری (60) کی لاش کل ان کے گھر سے ملی۔ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ اسے ڈکیتی کی نیت سے کسی نے گلا دبا کر قتل کیا تھا۔ اس معاملے میں مقدمہ درج کرکے چھان بین کی جارہی ہے۔

(یو این آئی)