حیدرآباد کی نئی ڈپٹی مئیر کون ہیں!

حیدرآباد11فروری تلنگانہ کو ریاست کا درجہ دیئے جانے کے بعد گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن (جی ایچ ایم سی)کی دوسری ڈپٹی مئیر بننے والی سری لتا تارناکہ ڈیویژن کی نمائندگی کرتی ہیں۔ان کی عمر 49برس ہے اور ان کے شوہر ایم شوبھن ریڈی ہیں۔انہیں دو بچے ہیں۔وہ بی سی طبقہ کی نمائندگی کرتی ہیں۔وہ گذشتہ 20برس سے بوٹیک کا کاروبار کرتی ہیں۔انہوں نے بی اے تک تعلیم حاصل کی ہے۔سیاسی تجربہ:انہوں نے ریاست کی حکمران جماعت ٹی آرایس کے شعبہ خواتین کی سکریٹری جنرل کے طورپر بھی خدمات انجام دی۔

(یواین آئی)