ہوائی اڈوں کے بعد حکومت اب بندرگاہوں کو بھی نجی ہاتھوں میں سونپاچاہتی ہے: کانگریس

نئی دہلی ، 10 فروری  کانگریس نے آج الزام عائد کیا کہ حکومت ملک کے کچھ ہوائی اڈوں کو اپنے صنعت کار دوستوں کے حوالہ کرنے کے بعد اب عقبی دروازے سے ملک کی اہم بندرگاہوں بھی کو نجی ہاتھوں میں دینا چاہتی ہے۔
کانگریس کے شکتی سنگھ گوول نے بدھ کے روز راجیہ سبھا میں’ میجر پورٹس اتھارٹی بل 2020 ‘پر بحث کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ اس بل کا مسودہ تیار کرتے ہوئے بہت سے امور کو پیش نظر نہیں رکھا گیا ، جس سے اس میں بہت ساری خامیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کو پارلیمنٹ کی اسٹینڈنگ کمیٹی کے پاس بھیجا گیا تھا اور کمیٹی نے اپنی رپورٹ بھی دے دی تھی لیکن لوک سبھا تحلیل ہونے کی وجہ سے اس بل کو واپس لایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ امر افسوسناک ہے کہ قائمہ کمیٹی کی سفارشات کو دوبارہ پیش کردہ بل میں شامل نہیں کیا گیا ۔ لہذا اس بل کو دوبارہ قائمہ کمیٹی کے پاس بھیجا جائے اور بندرگاہوں کی نجکاری سے متعلق تمام خدشات دور کئے جائیں۔

(یواین آئی)