کسان تحریک کومذہبی رہنما پرمودکرشنا سمیت دیگر سنتوں کی حمایت

 غازی آباد:09فروری(یواین آئی) دہلی سے منسلک اترپردیش کے غازی پور سرحد پر چل رہے کسانوں کے جائے احتجاج پر منگل کو مذہبی رہنما پرمودکرشنن سمیت دیگر کئی سنتوں نے کسان لیڈر راکیش ٹکیٹ سے ملاقات کے بعد ان کی تحریک کی حمایت کا اعلان کیا۔ جگت گروہ شنکدر اچاریہ سوامی نریندر دان سرسوتی مہاراجم کاشی سمیرو پیٹھ کلک پیٹھادھیشور اچاریہ پرمودکرشن،سوامی آریہ ویش جی مہاراج، سوامی نوینانند مہاراج، بھوپیندر گری، سوامی وشنو ونودم، سوامی برج بھوشن داس مہاراج، یوگی راکیش ناتھ مہاراج، سوامی کیلاشانند،سوامی بھجنا رام ، اچاریہ کیشو دیو نے غازی پور کسانوں کے دھرنے پر پہنچ کر ان کی حامت کی۔سنتوں نے کسان لیڈر راکیش ٹکیت کو نیک تمناوں سے نوازہ۔