مانو میں ”اردو میں معلوماتی ادب“پرسمینار

 حیدرآباد9فروری (یواین آئی) ڈائرکٹوریٹ آف ٹرانسلیشن اینڈ پبلی کیشنز (ڈی ٹی پی)‘ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کی جانب سے قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان‘ نئی دہلی کے مالی تعاون سے 10اور11فروری 2021کو ”اردو میں معلوماتی ادب“کے عنوان سے دو روزہ قومی آن لائن سیمینار کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ افتتاحی اجلاس کا 10/فروری کو سہ پہر 3بجے سے انسٹرکشنل میڈیا سنٹر میں ہوگا۔ پروفیسر مظفر شہ میری‘ وائس چانسلر‘ ڈاکٹر عبد الحق اردو یونیورسٹی مہمان خصوصی ہوں گے اور پروفیسر نسیم الدین فریس‘ ڈین اسکول برائے السنہ‘ لسانیات اور ہندوستانیات مہمان ذی وقار ہوں گے جبکہ پروفیسر شافع قدوائی‘ صدر شعبہ ماس کمیونی کیشن‘ علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کلیدی خطبہ پیش کریں گے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ‘ انچارج وائس چانسلر صدارت کریں گے۔ ڈائرکٹر‘ ڈائرکٹوریٹ آف ٹرانسلیشن اینڈ پبلی کیشنز پروفیسر محمد ظفرالدین مہمانوں کا استقبال کریں گے اور افتتاحی کلمات پیش کریں گے جبکہ ویبنار کے کنوینر ڈاکٹر اسلم پرویز شکریہ ادا کریں گے۔سمینار کا پہلا اجلاس 11/فروری صبح 10.30 بجے سے دوپہر1.00بجے تک منعقد ہوگا جس کی صدارت پروفیسر صدیقی محمدمحمود، رجسٹرار انچارج اور پروفیسر معین الدین جنابڑے‘ ہندوستانی زبانوں کا مرکز‘ جواہر لال نہرو یونیورسٹی کریں گے۔اس اجلاس میں پروفیسر فاطمہ بیگم پروین‘ سابق صدرشعبہ اردو‘ عثمانیہ یونیورسٹی؛پروفیسر جہانگیر وارثی، صدرشعبہ لسانیات، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، ڈاکٹر پرویز احمد اعظمی، شعبہ اردو‘سنٹرل یونیورسٹی آف کشمیر؛ڈاکٹر وارث مظہری‘ شعبہ اسلامیات‘ جامعہ ہمدردکے علاوہ مولانا آزادنیشنل اردو یونیورسٹی سے پروفیسر ظفر احسن، پروفیسر فہیم اختر ندوی، پروفیسرمحمد خالد مبشر الظفر، ڈاکٹر دانش معین، ڈاکٹر ریاض احمد،ڈاکٹرسعادت شریف، اورڈاکٹر کہکشاں لطیف اپنے مقالات پیش کریں گے۔سیمینار کا دوسرااجلاس دوپہر 2.30بجے سے شام 5.30بجے تک منعقد ہوگاجس کی صدارت پروفیسرم۔ن۔ سعید‘ سابق صدر شعبہ اردو‘ بنگلور یونیورسٹی اور پروفیسر فاروق بخشی کریں گے۔ اس اجلاس میں پروفیسر فضل اللہ مکرم، پروفیسر اشہر قدیر، ڈاکٹرعبدالمعز، ڈاکٹر رفیع الدین ناصر، ڈاکٹر خورشید اقبال، جناب عبدالصمد شیخ مقالے پڑھیں گے۔ علاوہ ازیں مولاناآزاد یونیورسٹی کے پروفیسر بدیع الدین، پروفیسر افروز عالم،پروفیسرمحمد عبدالسمیع صدیقی، ڈاکٹر آمنہ تحسین، ڈاکٹر فہیم الدین احمد،اورڈاکٹر سید ماجدعلی بھی اپنے اپنے مقالے پیش کریں گے۔یہ سیمینار آئی ایم سی مانو کے یوٹیوب چینل پر راست نشر ہوگا۔ پروفیسر محمد ظفرالدین نے محبان اردو سے کثیر تعداد میں آن لائن شرکت کی گزارش کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے سیمینار کے کنوینر ڈاکٹر اسلم پرویز سے 9908530276پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔