وہاٹس ایپ کی نئی پرائیویسی پالیسی کے خلاف سماعت سے سپریم کورٹ کا انکار

6جنوری (مشرق نیوز) سپریم کورٹ نے سوشل میڈیا کمپنی وہاٹس ایپ کی نئی پروائیویسی پالیسی کے خلاف کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرس کی عرضی پر سماعت کرنے سے کل انکار کردیا۔چیف جسٹس شرد اروند بوبڈے جسٹس اے ایس بوپنا اور جسٹس وی رام سبرس منیم کی بینچ نے عرضی کی سماعت کے دوران کہا، "ہمیں بتایا گیا ہے کہ دہلی ہائی کورٹ میں اسی طرح کا ایک کیس زیر التوا ہے۔”بینچ نے سماعت کے دوران کہا ، "ہم عرضی گزار کو ہائی کورٹ جانے کے لیے درخواست واپس لینے کی اجازت دیتے ہیں۔”
عرضی گزار نے درخواست کی تھی کہ وہ وہاٹس ایپ کو اپنی نئی پرائیویسی پالیسی کو واپس لینے کی ہدایت دیں۔ عرضی میں کہا گیا ہے کہ یہ پالیسی مبینہ طور پر قانون کی خلاف ورزی کرتی ہے اور اس سے ملک کی سلامتی متاثر ہوسکتی ہے۔