پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر اضافہ

نئی دہلی 5 فروری  پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں جمعہ کے روز ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔ اس وقت ملک میں پٹرول کی قیمتیں ریکارڈ سطح پر ہیں۔ دہلی کے علاوہ دیگر شہروں میں ڈیزل کے دام بھی تاریخی لحاظ سے اعلی سطح پر ہیں۔

گھریلو مارکیٹ کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول 30 پیسے مہنگا ہوگیا اور اس کی قیمت 86.95 روپے فی لیٹر تک پہنچ گئی۔ ممبئی میں پٹرول 29 پیسے بڑھ کر 93.49 روپے ہوگیا جبکہ کولکاتہ میں 29 پیسے کے اضافے کے ساتھ 88.30 روپے فی لیٹر ہوگیا ہے۔

چنئی میں اس کی قیمت میں 26 پیسے کا اضافہ ہوا ہے اور ایک لیٹر پٹرول 89.39 روپے میں فروخت ہوا۔ ممبئی میں پہلی بار پیٹرول 93 روپے اور چنئی میں 89 روپے فی لیٹر سے اوپر پہنچ گیاہے۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت 30 پیسے بڑھ کر 77.13 روپے فی لیٹر ہوگئی جس کی 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔

ممبئی میں اس کی قیمت 32 پیسے کے اضافے کے ساتھ 83.99 روپے ، چنئی میں 29 پیسے بڑھ کر 82.33 روپے اور کولکاتہ میں 30 پیسے کے اضافے سے 80.71 روپے فی لیٹر ہوگئی۔

شہر ۔۔۔۔ پٹرول ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ڈیزل

دہلی —— 86.95 —— 77.13

ممبئی ——- 93.49 —— 83.99

چنئی —— 89.39 —— 82.33

کولکاتا — 88.30 —— 80.71

(یو این آئی)