حکومت کسانوں کے مسائل کو حل کرے

: اپوزیشن نئی دہلی، 4 جنوری  راجیہ سبھا میں جمعرات کو اپوزیشن کے ارکان نے کسانوں کے بدتر معاشی حالات کے سلسلے میں شدید تشویش کا اظہار کیا اور حکومت سے احتجاج کرنے والے کسنوں سے بات چیت کرکے ان کے مسائل کو حل کرنے کی درخواست کی کانگریس کے دگ وجے سنگھ نے ایوان میں صدر کے خطاب پر پیش شکریہ کی تحریک پر جاری بحث میں شامل ہوتے ہوئے کہا کہ تین زرعی اصلاحات کے قوانین کسان مخالف ہیں اور اس کے خلاف تحریک چل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت میں جب لوگوں کے جذبات کو غداری کے طور پر دیکھا جاتا ہے تو وہاں سے تاناشاہی کی شروعات ہوتی ہے۔ جمہوریت میں احتجاج اہم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے اپنے انتخابی منشور میں زرعی اصلاحات کی بات کہی تھی لیکن اسے عام اتفاق سے کیا جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ زرعی اصلاحات بلوں پر ایوان میں بحث کے دوران اپوزیشن نے اسے سلیکٹ کمیٹی کو بھیجنے اور منظور کرائے جانے کے دوران ووٹنگ کرانے کی مانگ کی تھی لیکن ایسا نہیں کیا گیا۔

(یو این آئی)