کانگریس اور سی پی ایم بدعنوان اور اقتدار کی لالچی ہیں : نڈا

 ترووننتپورم ،4 فروری  بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جےپی) صدر جے پی نڈا نے کانگریس کی قیادت والی جمہوری اتحاد اور مارکسی کمیونسٹ پارٹی کی قیادت والی بائیں بازو جمہوری اتحاد پر تیکھا حملہ کیا ہے اور دونوں کو بدعنوان بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقتدار کی لالچی ہیں۔ ریاست کے دو روزہ دورے پر آئے مسٹر نڈا نے یہاں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں اتحاد ایک ہی سکے کے دو پہلے ہیں اور دونوں کے پاس کیرالہ کےلئے کوئی نظریہ نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ دونوں اتحاد کیرالہ میں ایک دوسرے کے خلاف لڑ رہے ہیں،لیکن بی جے پی کو ہرانے کےلئے مغربی بنگال میں دونوں ایک ساتھ مل گئے ہیں ،جو ظاہر کرتا ہے کہ ان لوگوں کے پاس کوئی نظریہ نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کیرالہ کورونا وائرس (کووڈ -19)کو قابو کرنے میں ناکام ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ موثر سیاسی قیادت کی کمی کی وجہ سے ملک کے آدھے کورونا وائرس کے معاملے صرف کیرالہ سے ہیں۔ واضح رہے کہ کیرالہ میں اگلے کچھ مہینوں میں اسمبلی کے الیکشن ہونے والے ہیں،جس کے سلسلے میں سیاسی پارٹیوں کے رہنما لوگوں کے درمیان پہنچ رہے ہیں۔

(یواین آئی)