ٹیکہ کاری کے دوسرے مرحلے میں میڈیا کو شامل کرنے کی اپیل

اگرتلہ، 25 جنوری  تریپورہ میں میڈیا کی اپیکس باڈی ’اسمبلی آف جرنلسٹس‘ (اے او جے) نے کووڈ 19 ٹیکہ کاری کے دوسرے مرحلے میں ملک بھر کے میڈیا اہلکاروں اور ان کے خانہ افراد کو شامل کرنے کے لئے مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن سے اپیل کی ۔
اےاو جے کے جنرل سکریٹری سنائت دیوارائے نے کہا کہ وزیر صحت کو ارسال کئے گئے مکتوب میں کہا ہے کہ ٹیکہ کاری کے تیسرے مرحلے کا بھی علان کر دیا گیا ہے لیکن اب تک میڈیا کو شامل نہیں کیا گیا ہے جبکہ وزیر اعظم اور مرکزی کابینہ کے دیگراراکین نے میڈیا افراد کو فرنٹ لائن ورکروں کے طور پر نامزد کیا تھا ۔ مکتوب میں کہا گیا ہے کہ ملک میں لاک ڈاؤن تھا ، تب بھی ایسا کوئی لمحہ نہیں تھا جب میڈیا اپنی ذمہ داری سے پیچھے ہٹا ہو ، بلکہ لوگوں میں بیداری پیدا کرنےمیں بھی سب سے آگے رہا ۔ یہاں تک کہ کورونا کی لڑائی کے دوران بھی سیکڑوں کی تعداد میں صحافیوں نے اپنی جان گنوائی ہے ۔ اے او جے نے وزیر صحت سے اس معاملے میں فوری مداخلت کا مطالبہ کیا ہے۔

(یواین آئی)