مودی کا نیتا جی کی سالگرہ کے موقع پر انھیں خراج عقیدت

 نئی دہلی، 23 جنوری  وزیر اعظم نریندر مودی نے عظیم مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان کی 125 ویں سالگرہ کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ مسٹر مودی نے ہفتے کے روز ٹویٹ کیا،”عظیم مجاہد آزادی اور بھارت ماتا کے سچے سپوت نیتا جی سبھاش چندر بوس کو ان سالگرہ کے موقع پر صدہا سلام۔ شکر گذار قوم، ملک کی آزادی کی خاطر ان کی قربانی اور لگن کو ہمیشہ یاد رکھے گی”۔ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ نیتا جی کی سالگرہ کو پورے ملک میں ہر سال یوم جرأت (پراکرم دیوس) کے بطور منایا جائے گا۔ مسٹر مودی خود آج کولکاتا میں اس موقع پر منعقد تقریب سے خطاب کریں گے۔

(یو این آئی)