لاپتہ دوشیزہ کا قتل ۔نامعلوم افراد کے خلاف معاملہ درج

 پرتاپ گڑھ، 23 جنوری  اترپردیش میں پرتاپگڑھ ضلع کے تھانہ فتن پور علاقے کے سورواللی کا پوروا گاوں میں واقع ایک گنّے کے کھیت سے لاپتہ دوشیزہ کی لاش پائی گئی ہے جس کے سر پر کسی وزنی چیز سے وار کیا گیا ہے ۔ ایس ایچ او گنیش سنگھ نے بتایا کہ آج صبح سورواللی کا پوروا گاوں واقع گنّے کے کھیت سے ایک 22 سالہ دوشیزہ کی لاش برآمد ہوئی ہے ،جس کے سر پر چوٹ کے نشانات ہیں ۔ سر پر کوئی وزنی چیز مار کر قتل کیا گیا ہے۔ دوشیزہ کی شناخت سنیتا پٹیل بنت امر بہادر پٹیل کے طور پر کی گئی ہے جو جمعہ کی شام سے لاپتہ تھی ۔اہل خانہ کی شکایت پر نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا معاملہ درج کرکے لاش پوسٹمارٹم کے لیئے بھیج دی گئی ہے۔ وقوعہ کی تحقیقات جاری ہے ۔

(یواین آئی)