کرناٹک میں مزدوروں کی موت پر مودی کا اظہارغم

 شیموگا، 22 جنوری (یو آین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کرناٹک کے شہر شیموگا کے نواح میں پتھر کی کان میں ہوئے ایک دھماکے میں 8 افراد کی ہلاکت پر تعزیت کا اظہارکیا ہے۔ اس حادثے میں کئی دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ٹوئیٹر پر اپنے تعزیتی پیغام میں، مسٹر مودی نے جمعہ کو کہا ، “شیموگا میں مزدوروں کی موت سے میں دکھی ہوں ۔ سوگوار خاندانوں سے تعزیت۔ انہوں نے حادثے کے متاثرین کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی۔ دریں اثنا، وزیر اعلی بی ایس یدیورپا نے اظہار تعزیت کیا اور حدادثے کی فوری رپورٹ طلب کرتے ہوئے اعلیٰ سطح کی تحقیقات کا حکم دیا۔ یہ حادثہ ٹرکوں میں رکھے جلایٹن کی چھڑوں میں زوردار دھماکے کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ دھماکے کی وجہ سے شہر کے لوگ زلزلے کے خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے۔ شہر کے مضافات میں حناسوڈو گاؤں کے قریب ایک زبردست دھماکہ ہوا اور جلاٹین کی چھڑوں سے بھرا ٹرک اڑا گیا۔ ذرائع کے مطابق ، تمام متاثرین بہار کے رہائشی تھے اور اسٹون کرشنگ کے مقام پر کام کرتے تھے۔