تلنگانہ میں کوویڈ 19کے226نئے معاملات درج

حیدرآباد، 21/ جنوریتلنگانہ میں کوویڈ 19کے226نئے معاملات درج کئے گئے ہیں جس کے بعد ریاست میں معاملات کی تعداد بڑھ کر 2,92,621 ہوگئی ہے۔ ریاست میں بہ حیثیت مجموعی اموات کی تعداد بڑھ کر1,584ہوگئی ہے کیونکہ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران مزید 1 موت ہوئی ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ بلیٹن میں کہا گیا ہے کہ ریاست میں 224افراد روبہ صحت ہوئے ہیں جس کے بعد ریاست میں اب تک اس مرض سے روبہ صحت ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 2,87,117 ہوگئی ہے۔ریاست میں سرگرم معاملات کی تعداد 3,920 ہے جن میں 2322مریض گھروں پر یا پھر اسپتالوں میں الگ تھلگ رکھے گئے ہیں جہاں ان کا علاج کیاجارہا ہے۔ گذشتہ 24گھنٹوں کے دوران 31,647کوویڈ 19کے معائنے کئے گئے تاہم714نمونوں کی رپورٹس کا انتظار ہے۔بہ حیثیت مجموعی 75.74 لاکھ نمونوں کی جانچ ریاست میں اس مرض کے پھیلنے کے بعد سے کی گئی ہے۔ جی ایچ ایم سی حدود میں 39نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔بقیہ معاملات ریاست کے دیگر اضلاع میں درج کئے گئے۔(یواین آئی)