پٹرول اور ڈیزل کے دام مسلسل دوسرے دن مستحکم

 نئی دہلی، 21 جنوری  ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آج مسلسل دوسرے دن مستحکم رہیں۔ ملک کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق قومی دارالحکومت دہلی میں آج پٹرول کے دام 85.20 روپے فی لیٹر رہے جبکہ یہ ممبئی میں 91.80 روپے، چنئی میں 87.85 روپے اور کولکتہ میں 86.63 روپے فی لیٹر پر فروخت ہوا۔ چاروں میٹرو شہروں میں اس کی قیمت ریکارڈ سطح پر ہے۔ دہلی میں ڈیزل کی قیمت 75.38 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہی جو 30 جولائی 2020 کے بعد ریکارڈ سطح ہے۔ ممبئی میں اس کی قیمت 82.13 روپے، چنئی میں 80.67 روپے اور کولکتہ میں،78.97 روپے فی لیٹر رہی، جو تینوں میٹرو شہروں میں اب تک کی ریکارڈ بلند سطح ہے۔ پٹرول ڈیزل دہلی —— 85۔ 20 —— 75.38 ممبئی ——- 91.80 —— 82.13 چنئی —— 87.85 —— 80.67 کولکتہ — 86.63 —— 78.97

(یو این آئی)