پکوان گیس سلنڈر پھٹ پڑا۔بنگال سے تعلق رکھنے والے 12افراد جھلس گئے

 حیدرآباد، 21/ جنوری(یواین آئی)پرانا شہر حیدرآباد کے چوک میدان خان علاقہ میں کل شب پکوان گیس سلنڈر کے پھٹ پڑنے کے نتیجہ میں بنگال سے تعلق رکھنے والے 12افراد جھلس گئے۔یہ تمام افراد جو سنار کا کام کرتے ہیں، ایک ہی مکان میں مقیم تھے۔بتایاجاتا ہے کہ یہ افراد پکوان کے لئے پرائیویٹ غیر قانونی چھوٹا سلنڈر استعمال کرتے تھے۔پکوان کے دوان اچانک یہ سلنڈر پھٹ پڑاجس کے نتیجہ میں یہ 12افراد جھلس گئے اور گھر کو آگ لگ گئی۔سنار کے کام کے استعمال میں آنے والے کمیکلس کی وجہ سے آگ تیزی کے ساتھ بھڑک اٹھی۔پولیس نے وہاں پہنچ کر زخمیوں کو عثمانیہ اسپتال منتقل کیا۔