ٹرمپ کی متنازع پالیسیاں ختم کرنے کے متعدد حکم نامے جاری

واشنگٹن،21 جنوری امریکہ کے نئے صدر78سالہ جو بائیڈن نے امریکہ کے 46 ویں صدر کی حیثیت سے منصب سنبھالتے ہی کئی صدارتی حکم ناموں پر دستخط کردیئے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ وہ پریس کی آزادی کی دل کی گہرائیوں سے قدرکرتی ہیں،امریکیوں کو سچ اور حقائق سے آگاہ رکھنا ہمارا مقصد ہے۔ جین ساکی کے مطابق صدر بائیڈن نے پہلا حکم کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے جاری کیا ہے، جبکہ ٹرمپ انتظامیہ کی متنازع پالیسیوں کو ختم کرنے کے لیے متعدد حکم نامے جاری کیے ہیں۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری نے کہا کہ صدر نے سفارتکاری کے ذریعہ ایران کے جوہری پروگرام اور دیگر خدشات دور کرنے کا کہا ہے، کیونکہ ہم چاہتے ہیں ایران دوبارہ جوہری معاہدے میں شامل ہو۔

(یواین آئی)