سیف الاسلام مدنی کا ممبئی آمد پر ناگپاڑہ ایم آئی ایم آفس پہونچنے پر پر زور استقبال! 

ممبئی (شکیب الاسلام)
کانپور دیہات کی مشہور ومعروف شخصیت
مشہور صحافی ایکٹیوسٹ  اور مجلس اتحاد المسلمین کےسینئر رکن سیف الاسلام مدنی ان دنوں ممبئی کے دورے پر ہے جہاں کئی روز کے قیام کے دوران مختلف پروگرام میں حصہ لیں گے اور سیاسی طور پر ایم آئی ایم کی بازیابی اور استحکام کے لئے میٹنگ کریں گے، اور اہم شخصیات سے ملاقات کریں گے
اس ملاقات کی پہلی کڑی اے آئی ایم آئی ایم ممبئی کا آفس رہا
جہاں انکی ملاقات انجمن باشندگان بہار کے اہم اور سرکردہ شخصیات سے ہوئی جس میں خواص طور سے ایم آئی ایم ) ممبئی کے صدر و سابق رکن اسمبلی فیاض احمد صاحب و انجمن باشندگان بہار کے جنرل سکریٹری محمودالحسن حکیمی شامل ہیں ،
 سابق رکن اسمبلی و ایم آئی ایم ممبئی کے صدر فیاض احمد صاحب و انجمن باشندگان بہار کے جنرل سکریٹری محمودالحسن حکیمی نے شال اوڑھاکر وگلدستہ پیش کر کے  بھی پر زور خیر مقدم کیا
سیف الاسلام مدنی نے پارٹی کارکنان اور سماجی لوگوں سے ہر ممکن مجلس کو مضبوط کرنے کی بات کہی اور مہاراشٹر کے اندر مجلس اتحاد المسلمین کو مضبوط کرنے پراظہار خیال کیا، انہوں نے کہا کہ بہار کے جو کامیابی مجلس کے ہاتھ آئی ہے وہ دیگر صوبوں کے لئے اور ملکی سطح پر امید کی کرن کو جگاتی ہے انہوں نے کہا قانون کی بالادستی اور مل جل کر بلا تفریق مذہب و ملت کام کرنا اور ملک کو ترقی دلانا مجلس کا مشن ہے جس میں ہم ان شاء اللہ کامیاب ہونگے موقع پر خواص طور سے ایوب شیخ صاحب مولانا عبدالماجد راہی صاحب قاسمی عبدالصمد محمد زاہد صاحب لیگل سل چیرمین انجمن باشندگان بہار عمران غفور شیخ موجود تھے!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔