جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں نہیں جاؤں گا: ٹرمپ

واشنگٹن،9 جنوری رخصت پذیر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ جو بائیڈن کی تقریب حلف برداری میں نہیں جاؤں گا۔ امریکی صدر نے تقریب حلف برداری میں شرکت نہ کرنے سے متعلق بات ٹوئٹر پیغام میں کہی۔ امریکہ سے ملنے والی خبروں میں بتایاگیا ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ پارلیمنٹ نے نتائج کی توثیق کر دی ہے، پرامن انتقال اقتدار کی اپنی بات پر قائم ہوں، 20 جنوری کو ایک نئی انتظامیہ امریکہ کی باگ ڈورسنبھالے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام توجہ بائیڈن انتظامیہ کو اقتدار سونپنے پر مرکوز ہے، امریکہ کی بہتری کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔