اہلیہ کے کردار پر انگلی اٹھانے پر قتل کرنے والا گرفتار

 دموہ، 8 جنوری :  مدھیہ پردیش کے دموہ ضلع کے بٹیاگڑھ علاقے کے کھنڈیری گاؤں کے نزدیک ایک شخص کے قتل کے معاملے میں پولس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولس نے آج بتایا کہ ضلع کے بٹیا گڑھ علاقے میں کھڑیری بائی پاس کے نزدیک چھوٹی پتھریا کے رہنے والے انرتھ اہروار کی لاش گزشتہ ہفتہ ملی تھی۔ اس معاملے میں کل رات راگھویندر سنگھ لودھی (29) سال کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ پولس کی پوچھ تاچھ میں ملزم نے بتایا ہے کہ انرتھ اس کا دوست تھا اور واقعہ کے دن دونوں سڑک کنارے بیٹھ کر شراب پی رہے تھے۔ اسی دوران دونوں کے درمیان ایک دوسرے کی بیویوں کے کردار کے معاملے میں بات ہونے پر تنازعہ ہوا اور مارپیٹ ہوگئی۔ تبھی راگھویندر نے انرتھ کے سر پر پتھر مار دیا، جس سے اس کی جائے واقع پر ہی موت ہوگئی۔ اس معاملے میں پولس ملزم کو گرفتار کرکے مزید کارروائی کررہی ہے۔(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔