زرعی قوانین کو رد کرنا ہی کسان تحریک کا واحد حل: پرینکا

  نئی دہلی، 08 جنوری  کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ حکومت اگر کسان تحریک ختم کرکے کسانوں کی گھرواپسی چاہتی ہے تو اس کے لیے اسے کاشت کاری سے متعلق تینوں قوانین واپس لینے کا اعلان کرنا ہوگا محترمہ واڈرہ نے کانگریس کے ان اراکین پارلیمنٹ اور ارکین اسمبلی سے جمعہ کے روز ملاقات کی جو کسان تحریک کی حمایت میں گذشتہ 32 دنوں سے یہاں جنتر منتر پر دھرنا دے رہے ہیں۔ انہوں نے ان منتخب نمائندوں سے کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران یہ اظہار خیال کیا۔ محترمہ واڈرہ نے کانگریس کے رہنماؤں سے کہا،’ہم سبھی کسان تحریک کی حمایت میں کھڑے ہیں۔ ہرگز پیچھے نہیں ہٹیں گے‘۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو ہر حال میں کسانوں کی بات سن کر ان کی تحریک ختم کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا،’اس کا حل یہی ہے کہ حکومت قانون واپس لے۔ اس کے علاوہ کوئی حل نہیں ہے‘۔(یو این آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔