شہید فوجی کی آخری رسوما ت حکومتی اعزاز کے ساتھ ادا

حکومت کی جانب سے پچاس لاکھ کا چیک
پرتاپ گڑھ 7/جنوری اروناچل پردیش کی سرحد پر اچانک حرکت قلب بند ہونے کے سبب فوج کے نائب صوبیدار سدھاکر سنگھ کی ہوئی موت کے بعد انکی جسد خاکی کو یہاں اترپردیش کے پرتاپگڑھ ضلع کی تحصیل صدر علاقے کے گونڑے گاوں ان کی رہائش گاہ پر لایا گیا ،جہاں جمعرات کو پورے حکومتی اعزاز کے ساتھ آخری رسوما ت ادا کی گئیں ۔وہیں حکومت کی جانب سے کابینی وزیر مہیندر سنگھ نے اہل خانہ کو پچاس لاکھ روپیہ کا چیک دیا ۔
ایس ڈی ایم صدر موہن لال گپتا نے بتایا کہ شہید فوج کے نائب صوبیدار سدھاکر سنگھ کی جسد خاکی کو ایمبولینس سے بدھ کو یہاں ان کی رہائش گاہ گونڑے گاوں لایا گیا ۔ان کی اروناچل پردیش کی سرحد پر حرکت قلب بند ہو جانے کے سبب موت ہوگئی تھی ۔ شہید کے اہل خانہ میں والدین ،بھائی ،بہن و اہلیہ سجاتا سنگھ ،بیٹی خوشی و بیٹا مانس ہے ۔آج دوپہر گاوں میں ہی پورے حکومتی اعزاز کے ساتھ آخری رسوما تادا کی گئ ۔اس ضمن میں صوبائی حکومت کے نمائندہ کے طور پر جل شکتی وزیر مہیندر سنگھ نے اہلیہ کو 35 والدہ کو 15 لاکھ سمیت کل 50 لاکھ کا چیک دیا ۔اس موقع پر عوامی نمائندوں کے علاوہ افسران موجود رہے ۔(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔