مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے کا کرونا کے خاتمے کے لئے نیا نعرہ "نو کرونا۔۔ نو کرونا"

ممبئ , 28 دسمبر  "گو کرونا گو کرونا” کانعرہ لگاکر وبائ مرض کرونا کے شباب کے ایام میں تشہیر پانے والے دلت لیڑر و مرکزی وزیر رام داس اٹھاولے نے اب اس مرض کے خاتمے کے لئے نیا نعرہ لگایا ہے "نو کرونا۔۔ نو کرونا”
اپنے ایک ٹویٹر پیغام میں انہیوں نے لکھا ہیکہ کرونا کے خاتمے کے لئے پہلے انہوں نے گو کرونا” کانعرہ لگایا تھا لیکن اب چونکہ کرونا کے انسداد کی مہم کا آغاز عمل میں آیاہے جسکے تحت عوام کو اسکے ٹیکے دئیے جاینگے لہزا عوام میں بیداری پیدا کرنے کے لئے وہ نیا نعرہ”نو کرونا۔۔ نو کرونا” لیکر آے ہیں تاکہ اس مرض سے سبھی محفوظ رہے
واضح رہیکہ مرکزی وزیر نے کرونا کے ابتدائ ایام میں گو کرونا کا چینی سفارت کار کے ہمراہ مل کر نعرہ لگایا تھا جو اخبارات اور ٹی وی کی زینت بنا تھا
اٹھاولے نے دعوی کیا تھا کہ اسکا ورد کرنے سے یہ مرض ختم ہو جایگا-(یو این آئ)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔