آر جے ڈی رہنما کی لاش بھوج پور سے برآمد

آرا ، 24 دسمبر (یو این آئی) بہار کے ضلع بھوج پور کے گڈھنی تھانہ کے علاقے سے پولیس نے جمعرات کے روز راشٹریہ جنتا دل (آر جے ڈی) کے ایک رہنما کی لاش کھیت سے برآمد کی۔ پولیس کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ مقامی لوگوں سے موصولہ اطلاع کی بنیاد پر ، آر جے ڈی رہنما روی یادو (30) کی لاش کھیت سے برآمد کی گئی ہے۔ آر جے ڈی رہنما کو گولی مار کر ہلاک کردیا گیا۔ وہ بدھ کی شام کسی کام کے لئے گڈھنی بازار گیا تھا لیکن اس کے بعد وہ گھر نہیں لوٹا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ فوری طور پر قتل کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ واقعے کے بارے میں جاننے کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا۔ معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔