کھگڑیا میں ایک شخص نے بیٹی کو گولی مار کر قتل کردیا

کھگڑیا، 24 دسمبر (یو این آئی) بہار کے ضلع کھگڑیا کے گوگری تھانہ علاقے میں ایک شخص نے اپنی بیٹی کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
پولیس کے ذرائع نے جمعرات کے روز یہاں بتایا کہ شیر پنچایت کے تیڑھاگاچی ٹولا کے رہائشی محمد عظیم کی چھوٹی بیٹی چاندنی (18) کا اس کے بہنوئی سے ناجائز تعلقات تھے۔ بہنوئی نے اپنی اہلیہ کو طلاق دے دی تھی اور وہ اپنے سسرال میں ہی رہائش پذیر تھا۔ کنبہ کے افراد نے دونوں کو سمجھانے کی کوشش کی لیکن وہ راضی نہیں ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ بدھ کی رات محمد عظیم اپنی بیٹی چاندنی کو ایک ویران جگہ لے گیا اور اسے گولی مار کر ہلاک کردیا۔ واقعے کی اطلاع کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور ملزم محمد عظیم کو گرفتار کرلیا اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔