کراچی میں فیکٹری دھماکے میں 8 افراد ہلاک

کراچی، 23 دسمبر :  پاکستان کے صوبہ سندھ کی راجدھانی کراچی میں واقع ایک فیکٹری میں ہوئے دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 16 دیگر زخمی ہوگئے۔
جیو نیوز نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس (ڈی ایس پی) معین الدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ یہ واقعہ منگل کے روز کراچی میں برف اور کولڈ اسٹرویج فیکٹری میں پیش آیا ہے۔
مسٹر معین الدین کے مطابق دھماکے سے عمارت تباہ ہوگئی اور فیکٹری کے آس پاس بھی نقصان ہوا ہے۔
جیو کے مطابق حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
فیکٹری کے ملبے کے نیچے متعدد لوگوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔بچاؤ مہم جاری ہے۔(یو این آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔