مدھوبنی میں ایک شخص نے بیوی اور بیٹی پر پھینکا تیزاب

مدھوبنی 22 دسمبر  بہار میں مدھوبنی ضلع کے ارریہ سنگرام پولیس آﺅٹ پوسٹ علاقہ میں ایک شخص نے بیوی اور بیٹی پر تیزاب سے حملہ کر کے زخمی کر دیا ۔
پولیس ذرائع نے منگل کویہاں بتایاکہ تلاپت گنج باشندہ ستیہ نارائن مہتو کا سموار کی دیر شام بیوی ناگو دیوی سے کسی بات پر تنازعہ ہوگیا ۔ اس کے بعد ستیہ نارائن مہتو نے بیوی ناگو دیوی پر تیزاب پھینک دیا ۔ اس دوران ستیہ نارائن نے بیچ ۔ بیچاﺅ کرنے آئی اپنی بیٹی رانی دیوی پر بھی تیزاب پھینک دیا ۔ اس واقعہ میں ماں ۔ بیٹی شدید طور سے جھلس گئی ۔
ذرائع نے بتایاکہ زخمی ماں ۔ بیٹی کو جھنجھار پور ریفرل اسپتال میں داخل کرایا گیا ، جہاں ابتدائی علاج کے بعد انہیں بہتر علاج کیلئے دربھنگہ میڈیکل کالج اسپتال ( ڈی ایم سی ایچ ) بھیج دیا گیا ہے ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے ۔ معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے ۔( یواین آئی )

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔