اجمیر میں پتھراؤ کے معاملے میں تقریباً دو درجن افراد گرفتار

اجمیر، 19 جنوری  راجستھان میں ضلع اجمیر کا بیاور شہر تھانہ حلقے کے قصبان محلے میں دو فریق میں ہوئے پتھراؤ کے معاملے میں آج تقریباً دو درجن افراد کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔
بیاور شہر تھانہ پولیس کے مطابق قصبان محلے میں پیر کی رات نو بجے کے بعد دو تین مکانوں کی چھتوں سے ایک دوسرے کے اوپر پھتر اور کانچ کی بوتلیں پھینکنے سے حلقے میں تناؤ پھیل گیا۔ اس پر پولیس کے موقع پر پہنچنے کے بعد بھی پتھراؤ ہوا۔ بعد میں سب ڈیویژن سطحی انتظامی اور پولیس افسران موقع پر پہنچ کر صورتحال کو سنبھالا۔ واقعہ کے بعد علاقے میں رات سے ہی بیاور شہر، بیاور صدر وغیرہ مقامات پر آر اے سی کے ضابطے کو تعینات کر دیا گیا۔
پولیس نے اس معاملے میں صبح دونوں فریق کے 23 افراد کو گرفتار کیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ فریقین کے مابین گذشتہ یکم جنوری کو بھی پتھراؤ ہوا تھا اور معاملہ پولیس تک پہنچا تھا۔(یو این آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔