سعودی عرب نے اسٹرا زینیکا اور موڈیرنا ویکسین کومنظوری دی

 دوحہ، 19 جنوری (اسپوتنک) سعودی عرب کی وزارت صحت نے برطانیہ کی سویڈش کمپنی اسٹرا زینیکا اور امریکی کمپنی موڈیرنا کے ذریعہ تیار کی گئی ویکسین کو ملک میں کورونا وائرس کے خلاف استعمال کے لیے منظوری دے دی ہے۔ سعودی وزارت صحت نے یہ اطلاع ٹویٹر پر دی۔ وزارت نے ایک بیان میں کہا کہ”سعودی عرب نے فائزر، اسٹرا زینیکا اور موڈیرنا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی ہے”۔ ملک میں 17 دسمبر سے کورونا وائرس کے خلاف ٹیکہ کاری مہم شروع کی گئی ہے۔ وزارت صحت کے تازہ اعدادوشمار کے مطابق عالمی وبا کے پھیلنے کے بعد سے 365000 افراد متاثر ہوئے ہیں، جن میں سے 356848 صحتیاب ہوچکے ہیں اور 6329 مریض اس جان لیوا وائرس سے فوت ہوئے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔