ڈاکٹر ہرش وردھن دہلی کے اسپتالوں میں ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیں گے

  نئی دہلی، 16 جنوری  مرکزی وزیر برائے صحت اور خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن آج دہلی کے مختلف اسپتالوں میں جا کر کورونا ٹیکہ کاری مہم کا جائزہ لیں۔ ڈاکٹر ہرشوردھن سب سے پہلے آج صبح ایمس نئی دہلی پہنچے۔ وہ ایمس کے ڈاکٹروں اور ٹیکہ لگوانے والے مستفیدین کے ساتھ کورونا ویکسینیشن مہم کے آغازموجود رہے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس مہم کا آغاز کیا۔ مرکزی وزیرایمس کے بعد ہندوراؤ اسپتال اور سر گنگارام اسپتال کا دورہ کریں گے۔

(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔