ڈاکٹر ہرش وردھن ویکسینیشن مہم کے آغاز پرایمس پہنچے

نئی دہلی، 16 جنوری  مرکزی وزیربرائے صحت و خاندانی بہبود ڈاکٹر ہرش وردھن دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم کے آغاز میں حصہ لینے کے لئے ایمس ، نئی دہلی پہنچے ۔ اس موقع پر ایمس کے ڈاکٹراور ٹیکہ لگوانے والے مستفیدین بھی موجود رہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے آج ٹیکہ کاری مہم کا ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آغاز کیا ۔ مسٹر مودی نے کہا کہ کورونا ویکسین کے ٹیکہ کاری مہم کے لئے مکمل تیاری کرلی گئی ہے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ ٹیکہ لگاتے ہی لاپرواہ نہ برتیں۔
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم ہے۔ دنیا میں 100 سے زیادہ ممالک ایسے ہیں جہاں آبادی تین کروڑ سے بھی کم ہے اور ہندوستان میں پہلے مرحلے میں اتنی بڑی آبادی کو ٹیکہ لگایا جانا ہے۔ اس کے بعد مزید 27 کروڑ افراد کو ٹیکے لگائے جائیں گے اوردنیا میں صرف تین ممالک ایسے ہیں جہاں آبادی 30 کروڑ سے زیادہ ہے ۔ یہ تینوں ممالک ہندوستان ، چین اور امریکہ ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ ہندوستانی سائنس دانوں کا پوری دنیا میں وقار ہے ۔ ہندوستان نے اپنے ٹریک ریکارڈ سے یہ اعتماد حاصل کیا ہے۔

(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔