کورونا وبا کے خاتمہ کا دورشروع ہوگیا۔تلنگانہ کے وزیر تارک راما راو پُرامید

حیدرآباد16/جنوری تلنگانہ کے وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے تارک راما راو نے واضح کیا ہے کہ کوویڈ کے ٹیکے محفوظ ہیں اور ٹیکہ لینے والوں کو کسی بھی قسم کے خوف میں مبتلا ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے شہر حیدرآباد کے تلک نگر میں اربن پرائمری ہیلت کیرسنٹر میں ٹیکہ کے پروگرام کی شروعات کی۔اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ عوامی نمائندے ٹیکہ لینے کے لئے تیار ہیں۔انہوں نے یاددہانی کروائی کہ وزیراعظم مودی نے ہدایت دی تھی کہ کورونا سے لڑائی لڑنے والے فرنٹ لائن ورکرس کو پہلے یہ ٹیکے دیئے جائیں۔جلد ہی یہ ٹیکے عوامی نمائندوں کو بھی دیئے جائیں گے۔ہماری ملک کی صورتحال کے لحاظ سے یہ ٹیکے تیار کئے گئے ہیں۔حیدرآباد کی بھارت بائیوٹیک کمپنی نے بھی کورونا کے ٹیکے تیار کئے ہیں جو ایک فخر کا لمحہ ہے۔انہوں نے دعوی کیاکہ حیدرآباد میڈیکل ہب میں تبدیل ہوتاجارہا ہے۔مرکزی اور ریاستی حکومتوں کی رہنمائی میں تمام افراد کو یہ ٹیکے دیئے جائیں گے۔مسٹر راو نے امید ظاہر کی کہ کورونا وبا کے خاتمہ کا دورشروع ہوگیا ہے۔وہ دن بھی آئیں گے جب ہر کوئی خوش ہوگا۔اس پروگرام میں مئیر حیدرآباد بی رام موہن اور دوسروں نے بھی شرکت کی۔

(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔