کیرالہ ، مہاراشٹر میں روزانہ صحت مند ہونے والے افراد کی تعداد سب سے زیادہ

ئی دہلی، 16 جنوری  کیرالہ اور مہاراشٹرا سمیت چار ریاستوں میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ کورونا مریضوں کی بازیابی ہوئی ہے اور اتر پردیش میں زیر علاج مریض 10،000 سے کم ہو گئے ہیں۔
کیرالہ میں 4603 مریض ، مہاراشٹر میں 3500 ، چھتیس گڑھ میں 1009 اور اتر پردیش میں 956 مریضوں نے صحت یاب ہوئے ہیں۔ زیر علاج مریضوں کے حساب سے 10 ہزار سے کم تعداد والی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں اترپردیش بھی شامل ہوگیا ہے، جہاں اب 9581 زیر علاج مریض ہیں۔
صحت و خاندانی بہبود کی وزارت کے ہفتے کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ 42 ہزار ہوگئی ہے۔ صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد ایک کروڑ ایک لاکھ 79 ہزار 715 ہوگئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 1،52،093 ہوگئی ہے۔ ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 96.56 فیصد ہوگئی ہے اور زیر علاج معاملوں کی شرح 2.00 فیصد رہ گئی ہے جبکہ اموات کی شرح اب بھی 1.44 فیصد ہے۔
مختلف ریاستوں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں میں متاثرہ کورونا کی تعداد مندرجہ ذیل ہے۔
ریاست ………………… زیر علاج مریض…………… صحت مند ……….. ………… موت
انڈمان – نکوبار ………………… 22 ………………… 4895- ………………… 62
آندھرا پردیش ………………… 2199 ………………… 876372 ………………… 7139
اروناچل پردیش ………………… 64 ………………… 16682 ………………… 56
آسام ………………… 2963 ………………… 212748 ………………… 1066

(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔