”ہر کسی کو بلا خوف ٹیکہ لینا چاہئے“۔حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں پہلا ویکیسن لینے والی کشٹماں کا مشورہ

حیدرآباد16/جنوری  ”ہر کسی کو بلا خوف ٹیکہ لینا چاہئے“۔یہ مشورہ حیدرآباد کے گاندھی اسپتال میں پہلا ویکیسن لینے والی سینی ٹیشن ورکرکشٹماں کے ہیں جن کا کہنا ہے کہ جب اس ٹیکہ کے لئے ان کا انتخاب کیاگیا تو ان کے بچوں نے کہاکہ ان کو پہلا ٹیکہ لینے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔اس خاتون کا کہنا تھا کہ اس نے سونچا کہ اگر وہ اس ٹیکہ کے تعلق سے ہمت سے کام لے گی تو فہرست میں شامل بقیہ افراد بھی بلاخوف وخطر ٹیکہ لے سکتے ہیں۔گاندھی اسپتال کے سپرنٹنڈنٹ کے ساتھ دو مرتبہ اس کی ملاقات ہوئی جس میں انہوں نے کہاتھا کہ ٹیکہ کے سلسلہ میں کسی بھی خوف کی ضرورت نہیں ہے۔اس ٹیکہ کو لینے کے بعد 24گھنٹے تک اسپتال میں ہی رہنا ہوگا۔اس نے کہا کہ ٹیکہ لینے کے بعد اس کی صحت بہتر ہے۔ہر کسی کو بلا خوف ٹیکہ لینا چاہئے۔(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔