راہول-پرینکا نے ملک کے شہریوں کو مکر سنکرانتی کی مبارکباد دی

  نئی دہلی، 14 جنوری  کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی اور جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج مکر سنکرانتی کے موقع پر ملک کے شہریوں کو مبارکباد دیتے ہوئےامید ظاہر کی ہے کہ اپنے حقوق کی لڑائی لڑرہے کسانوں اور مزدوروں کو انصاف ملے گا۔ مسٹرگاندھی نے کہا ’’فصلوں کی کٹائی کا وقت خوشی اور جشن کا موقع ہے۔ سبھی کو مکر سنکرانتی ، پونگل ، بیہو اور اترائن کی مبارکباد ۔اپنے حقوق کے لئے طاقتور لوگوں کے خلاف لڑ رہے کسانوں اورمزدوروں کے لئے خصوصی دعائیں اور مبارکباد‘‘۔ محترمہ واڈرا نے کہا ’’ملک کے تمام شہریوں کومکر سنکرانتی ، پونگل اوربیہو کی دل کی گہرائیوں سے مبارکباد ۔ فصلوں سے منسلک ان تہواروں کے جوش و خروش کے بیچ ایشور سے دعا ہے کہ فصل اگانے والے کسانوں کو انصاف ملے۔(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔