قتل کے گواہ کا گولی مار کرقتل

مئو:13جنوری اترپردیش کے ضلع مئو کے چریا کوٹ علاقے میں سابق گرام پردھان کے قتل کے معاملے میں گواہ ان کے بھتیجے کی بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کردیا۔اس واردات کے بعد مشتعل بھیڑ نے پولیس گاڑی پر پتھراؤ کرنے کے بعد اسے آگ کے حوالے کردیا۔
پولیس ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ چریا کوٹ علاقے کے اسلپور گاؤں میں گذشتہ سال ایک میٹنگ میں سابق پردھان منا باغی کو گولی مار کر قتل کردیا گیا تھا۔ اسی معاملے میں اروند رام چشم دید گواہ تھا۔ منگل کی دیر شام نامعلوم حملہ آوروں نے گولی مار کر اروند رام کا قتل کردیا۔
اروند کے قتل کے بعد مشتعل مقامی افراد دنے موقع پر پہنچی پولیس کی گاڑی پر پتھراؤ کرتے ہوئے اسے آگ کے حوالے کردیا۔ شبہ ہے کہ اروند کا قتل اس لئے کیا گیا ہے کہ وہ چچا کے قتل کے معاملے میں گواہ تھا۔ پولیس قاتلوں کو تلاش کررہی ہے۔(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔