مانو ایمپلائز ویلفیئراسوسی ایشن کے انتخابات، شیخ نوید صدر منتخب

حیدرآباد13/جنوری  مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں مانو ایمپلائز ویلفیر اسو سی ایشن(میوا) کے انتخابات 11/ جنوری کو منعقد ہوئے۔ووٹوں کی گنتی کا عمل 12/جنوری کو کیا گیا۔ ریٹرننگ آفیسر پروفیسر محمد عبدالعظیم کے مطابق جناب شیخ نوید صدر منتخب ہوئے ہیں۔ ان کے علاوہ بداوتھ بکھشاپتی، نائب صدر؛ محمد شاہنواز علی قریشی،جنرل سکریٹری؛ رزاق شریف، جوائنٹ سکریٹری، محمد عارف، سکریٹری؛ سید یوسف رضوی، آرگنائزنگ سکریٹری اورایس ایم محمد فرحت اللہ، خازن کے عہدے پر منتخب ہوئے۔ ان کے علاوہ سید غوث،محمد جاوید اور ایم اے قیوم بابا کا اراکین کے طور پر انتخاب عمل میں آیا۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، وائس چانسلر انچارج اور پروفیسر صدیقی محمد محمود، رجسٹرار انچارج نے فاتح اراکین کو مبارکباد دی۔ انتخابات کے انعقاد میں اراکین الیکشن کمیٹی جناب جمیل احمد، ڈاکٹر شبانہ قیصر، ڈاکٹر ڈوڈا سیشو بابو نے تعاون کیا۔(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔