ریاست کے کسی بھی پولٹری فارم میں برڈ فلو کا انفیکشن نہیں ، صورتحال کنٹرول میں بھوپال ،

 8 جنوری  مدھیہ پردیش کے پولٹری فارم میں ابھی تک برڈ فلو (ایوین انفلوئنزا) کا انفیکشن کا کوئی معاملہ سامنے نہیں آیا ہے اور اب بھی صورتحال قابو میں ہے۔ ریاست کا محکمہ مویشی پروری اس صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ گذشتہ روز برڈ فلو کے معاملے پر یاستی محکمہ مویشی پروری سے چلنے والے خصوصی اجلاس میں محکمہ کے عہدیداروں نے پولٹری ، تاجروں اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندوں کو ریاست کے مختلف اضلاع میں ایوین انفلوئنزا انفیکشن اور اس کے سبب کوؤں کی موت اور ضلع وار ملنے والے پوزیٹیو نمونوں کی جانکاری دی۔ انہوں نے تمام اسٹیک ہولڈروں کو یقین دلایا کہ گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ ایوین انفلوئنزا انفیکشن کی روک تھام کے لئے ماسک ، ہینڈ گلوبس اور پولٹری کی باقیات کو سائنسی طریقے سے ٹھکانے لگائیں اور بائیوسفیٹی کو یقینی بنائیں۔ ریاست کے کسی بھی پولٹری فارم میں برڈ فلو (ایوین انفلوئنزا) کے انفیکشن کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور اب بھی صورتحال کنٹرول میں ہے۔ ریاست کا محکمہ مویشی پروری اس صورتحال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔ اس میٹنگ میں پولٹری ایسوسی ایشن مدھیہ پردیش کے صدر پیوش جیوتشی نے بتایا کہ ریاست میں پولٹری کے تمام کسان اپنے فارم پر بائیو سیکورٹی کا پوری طرح خیال رکھتے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے ممبران اور دیگر پولٹری مالکوں نے راجستھان اور ہریانہ سے ایوین انفلوئنزا کے انفیکشن کے امکان کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ ان ریاستوں سے متصل سرحدی اضلاع سے مرغیوں کی آمدورفت پر پابندی عائد کی جانی چاہئے۔(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔