تمل ناڈو کے پانچ اضلاع میں کورونا ویکسین کا ڈرائی رن

چنئی/مدورئی،2 جنوری  تمل ناڈو کے پانچ اضلاع کے سترہ ہیلتھ مراکز پر سنیچر کو کورونا ویکسین کا ڈرائی رن شروع کیا گیا ۔
ڈرائی رن چنئی، پون ملی، نلگیریس، ترونیل ویلی اور کوئمبٹور میں منعقد کیا گیا۔
پورے ملک میں منعقد کئے جانے والے ڈرائی رن کا مقصد ایک علاقے کے ماحول میں کووڈ ویکسین انٹلیجنس نیٹ ورک (کو۔ون) کی فزیبلٹی کا اندازہ لگانا ، منصوبہ بندی اور عملدرآمد کے مابین رابطے کی جانچ کرنا ، چیلنجوں کی نشاندہی کرنا اور حقیقی نفاذ کی راہ ہموار کرنا ہے ۔
اس موقع پر ریاستی صحت کے سکریٹری جے ۔رادھا کرشن راجیو گاندھی سرکاری اسپتال میں تیاریوں کا جائزہ لینے کے لئے موجود تھے ، ڈرائی رن کے دوران کسی کو بھی ویکسین نہیں لگائی گئی بلکہ یہ دیکھنا تھا کہ دو گھنٹوں میں 25 افراد کو کیسے ٹیکہ لگایا جائے گا۔
ہیلتھ افسران نے بتایا کہ تمل ناڈو میڈیکل سروسز کارپوریشن اور نظامت عامہ صحت و احتیاطی طب نے پہلے مرحلے میں ڈھائی کروڑ افراد کو قطرے پلانے کے لئے انفراسٹرکچر تیار کیا ہے۔
ٹیکہ لگانے والوں کی شناخت، ویکسینیشن سائٹ ، ویکسینیٹر ، کولڈ چین پوائنٹ اور لاجسٹکس کو مربوط کرنے والے افراد کی فہرست ایک علیحدہ پورٹل پر اپ لوڈ کی جائے گی۔(یواین آئی)

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔